دُختِ کرام — Page 107
۹۵ دیکھا اس کا توجہ سے معائنہ کرنا ابا جان کو پسند آیا اور مجھے اپنے پاس بلا کر کہا دیکھو طیبہ ! تمہاری امی کی صحت مجھ سے زیادہ خراب ہے اور وہ اپنا علاج نہیں کروائیں۔میرا معائنہ ہو جاتے تو تین دن اپنی امی کو اس کمرے میں رکھ کر ان کا بھی چیک اپ کرواؤ۔امی جان کو اکثر سردرد کا دورہ ہوتا تھا اور وہ اکثر صبح کے آخری حصہ سے شروع ہو کہ بعض دفعہ جو ہیں گھنٹے تک رہتا تھا۔دورہ سے سارے اہل خانہ گھبرا جاتے۔گھر میں بالکل خاموشی طاری ہوتی۔ابا جان کی تاکید ہوتی تھی کہ کوئی شور نہ ڈالے دروازے نہ بجیں کمرے میں جانے کی کسی کو اجازت نہ ہوتی۔سوائے اس کے جو سر دباری ہوتی ابا جان چائے بنوا کر تیار رکھواتے تھے کہ شاہداتی مانگ میں کیونکہ امی جان کو ساتھ انٹیاں آتی تھیں اور وہ کچھ نہیں کھاتی تھیں اس لیے احتیاطاً کہ جب طبیعت ذرا ٹھیک ہو اور وہ کوئی ایسی چیز مانگیں جو گھر میں نہ ہو۔کا شہر بھجوا کہ ہر قسم کی چیزی نگوا کر رکھتے تھے کہ شاید کسی چیز کی امی کو خواہش ہو تو کھا سکیں۔خالہ جان نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے ایک بار ابا جان سے کہا کہ دیکھو اب تمہاری بیٹیاں بھی اپنے خاوندوں سے میسی توقع رکھیں گی۔تو ابا جان نے کہا خدا ان کو بھی اچھے ہی دیگا۔خدا تعالیٰ نے ابا جان کی حسن طلقی