دُختِ کرام — Page 106
۹۴ چلایا پتہ دار کرسی WHEELED CHAIR) پدر باہر اندر جانے کی غسل خانے تک جانے کی اجازت مل گئی اس پانچ سال کے عرصہ میں امی جان نے نہیں دیکھا کہ گھر میں کیا سامان ہے کیا نہیں کیسی تقریب میں شرکت نہیں کی کیسی محفل میں نہیں بیٹھیں۔غالباً ابا جان کی بیماری کو چار ساڑھے چار سال ہوتے ہوں گے کہ لاہور میں کوئی شادی کی تقریب تھی۔ابا جان نے امی جان کو مجبور کیا کہ آپ اتنے عرصہ سے نہیں نکلیں ضرور ہو آئیں اس وقت خیال آیا کہ اپنی جان نے اس عرصہ میں اپنے کپڑوں تک کی طرف بھی توجہ نہیں دی جو پہلے تھے وہ اس عرصہ میں بین لیے۔اس وقت میری بہن شاہدہ کو ابا جان نے حکم دیا کہ ابھی جاؤ اور اپنی امی کے لیے اتنے جوڑے خرید کر لاؤ۔غرضیکہ قربانی کی انتہا تھی جو امتی جان نے کی۔ابا جان کو ہر وقت اس بات کا احساس ہوتا تھا اور دعا کرتے تھے کہ جلدی صحت یاب ہوں تاکہ امی جان کا جو خود بہت کمزور صحت میں تھیں۔بوجھ ہلکا ہو آخری بیماری میں معائنہ (چیک اپ کرانے کے لیے تین دن کے لیے گنگا رام ہسپتال میں داخل ہوتے یہ غالباً وفات سے ایک مہینہ قبل کی بات ہے وہاں حسیں ڈاکٹر نے ابا جان کو