دُختِ کرام — Page 3
بسم الله الرحمن الرحیم و نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم خدا کے فضل اور رحم کیساتھ امیر ابتدائيه أذكُرُوا مَحَاسِنَ مَوتَاكُمُ اپنے پیارے اور " محبوب بزرگوں کا ذکر خیر کیا کرو اذكرو موناكُم بِالخَيرِ اور اذكرُ و مَحَارِس موتاکم کے تحت اپنے بزرگوں کا ذکر خیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی تعمیل بھی ہے۔اور ہر انسان کی یہ طبعی خواہش بھی ہوتی ہے کہ وہ غیر معمولی اوصاف کے حامل اپنے عزیزوں۔بڑی شخصیتوں۔اہل علم و فضل بزرگوں اور اللہ تعالیٰ کے نیک اور برگزیدہ بندوں کے اعلیٰ اخلاق - اوصاف حمیدہ اور شمائل و فضائل کو حرز جان بنا کر رکھے ان کے فرمودات پر عمل کرے اور ان کے نقوش قدم پر چلنے کی بھر پور سعی کرے۔با شبه برگزیدہ ہستیاں ساری عمر منارہ نور بن کر اہل دنیا کو روشنی پہنچاتی رہتی ہیں۔اور اپنے پاک اور نیک نمونہ سے دوسروں کے لیے ایک سیدھی اور صاف راہ متعین کر جاتی ہیں۔جن پر چلتے ہوئے انسان دین و دنیا میں