دعائیہ سیٹ — Page 44
مغرب تین فرض۔دوسنت۔عشاء واجب نماز : چار فرض۔دوسنت۔پھر تین رکعت وتر پڑھیں۔وتر کی تین رکعت، عید الفطر کی دورکعت ، عید الاضحی کی دورکعت اور طواف بیت اللہ کی دورکعت۔یہ چاروں نمازیں واجب کہلاتی ہیں۔اگر کوئی جان بوجھ کر چھوڑ دے تو وہ سخت گناہ گار ہوتا ہے۔اور اگر غلطی یا بھول سے رہ جائیں تو ان کی قضاء نہیں ہوگی۔اگر کسی وجہ سے نماز پڑھنے کی نذر مانی جائے تو یہ نماز بھی واجب ہوگی کیونکہ نذر کا پورا کرناضروری ہوتا ہے۔سنت نماز : فرض اور واجب نماز کے علاوہ جونماز آنحضرت سالی یا یہ ہم نے بالعموم پڑھی ہے اور احادیث میں اس کا ذکر موجود ہے، اس نماز کو سنت کہتے ہیں۔یہ نماز پڑھنے کا بہت بڑا ثواب ہے اور نہ پڑھنے والا قابل سرزنش ہے، تاہم یہ نماز اگر کسی وجہ سے اس وقت کے اندر نہ پڑھی جا سکے تو پھر اس کی قضاء نہیں ہے۔فجر کی دو سنتیں فرض نماز سے پہلے پڑھی جاتی ہیں اگر کوئی فجر سے پہلے نہ پڑھ سکے تو فجر کے معابعد بھی پڑھ سکتا ہے۔ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعت اور فرض پڑھنے کے بعد دو رکعت نماز سنت ہے۔مغرب کے فرضوں کے بعد دو رکعت اور عشاء کی نماز کے بعد دورکعت نماز سنت ہے۔44