دعائیہ سیٹ — Page 301
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ أَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ہمارے آقا ومولیٰ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی سایتی اینم کی چہل احادیث آنحضور صلی ایتم چہل احادیث کو یاد کرنے کی اہمیت کے حوالے سے فرماتے ہیں: مَنْ حَفِظَ عَلَى أُمَّتِي أَرْبَعِينَ حَدِيقًا فِي أَمْرِ دِينِهَا جس شخص نے میری اُمت کے لوگوں کو سنانے کے لئے اور سمجھانے کے لئے دین کے متعلق چالیس حدیثیں یا درکھیں بَعَثَهُ اللهُ تَعَالَى فَقِيهَا وَ كُنتُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَافِعًا وَ شَهِيدًا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے فقہا اور علماء کے زمرہ میں جگہ دے گا اور میں قیامت کے روز اس کی سفارش کروں گا اور اس کے حق میں گواہی دوں گا۔(بیہقی فی شعب الایمان جلد 2 صفحہ 270 حدیث نمبر 1726) 1 - لَيْسَ الْخَبَرُ كَالْمُعَايَنَةِ نہیں ہے سنی سنائی بات خود دیکھنے کی طرح 2۔الْحَرْبُ خُدعَةٌ لڑائی داؤ پیچ کا نام ہے 301