دعائیہ سیٹ — Page 302
3- الْمُسْلِمُ مِرَاةُ الْمُسْلِمِ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا آئینہ ہے 4 المُسْتَشَارُ مُؤْتَمَن جس سے مشورہ لیا جاتا ہے وہ امین ہوتا ہے 5۔الدَّالُ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ نیکی پر آگاہ کرنے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہوتا ہے 6۔اسْتَعِيْنُوْا عَلَى الْحَوَائِجِ بِالْكِتانِ مدد چاہوا اپنی ضروریات پر رازداری کے ساتھ 7- اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ ثَمَرَةٍ بچو دوزخ کی آگ سے اگر چہ کھجور کا آدھا حصہ دے کر 8 الدُّنْيَا سِجْنُ لِلْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ لِلْكَافِرِ دنیا مومن کے لئے قید خانہ اور کافر کے لئے جنت ہے و الْحَيَا خَيْرُ كُله حیا سراسر بہتر ہے 10 - عِدَةُ الْمُؤْمِنِ كَأَخْذِ الْكَفِ مومن کا وعدہ ایسا ہی سچا ہے جیسے کوئی چیز ہاتھ میں دے دی جائے 302