دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 248 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 248

درستی اعمال کی حقیقت حضرت خلیفہ امسیح الثانی خطبہ جمعہ 28 جولائی 1916ء میں فرماتے ہیں: گزشتہ جمعہ میں میں نے دعا کے قبول ہونے کے لئے دو باتیں بتائی تھیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ انسان اپنے اعمال میں پاکیزگی پیدا کرے اور خدا تعالیٰ کے ہر ایک حکم کو بجالائے ، کیوں؟ اس لئے کہ جس سے انسان خوش ہوتا ہے اس کو انعام دیتا ہے اسی طرح جس پر خدا تعالیٰ خوش ہوتا ہے اسی پر انعام کرتا ہے۔اس طریق کو سن کر بعض لوگ کہہ دیں گے کہ یہ تو ایک بڑی بات ہے۔ہمیں پہلے اپنے اعمال کی درستی کے لئے ہی دعا کی ضرورت ہے۔کیونکہ دعا توتب قبول ہوگی جبکہ اعمال درست ہوں گے اور اعمال اس وقت تک درست نہیں ہو سکتے جب تک کہ خدا تعالیٰ ہماری دستگیری نہ کرے اس لئے کوئی ایسی بات بتاؤ۔جس پر عمل کرنے سے ہمارے جیسے کمزور ایمان اور کمز ور اعمال والے انسانوں کی دعائیں بھی قبولیت کا شرف حاصل کر سکیں کیونکہ ہم کو بہ نسبت دوسروں کے بہت زیادہ ضرورت ہے تا کہ ہمارے اعمال دعا کے ذریعہ درست اور مضبوط ہوں اور ہمیں کامل ایمان حاصل کرنے کی توفیق ملے۔اس کے لئے میں آج چند ایسی باتیں بیان کرتا ہوں جن کو ہر ابتدائی حالت والا انسان عمل میں لا سکتا ہے اور گو وہ معمولی نظر آتی ہیں۔لیکن درحقیقت بہت بڑی ہیں اور ان سے بڑے بڑے نتائج پیدا ہوتے ہیں۔248