دعائیہ سیٹ — Page 213
رسوائی سے بچنے کی دعا رَبِّ لَا تُبْقِ لِي مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا اے میرے رب (میرے لئے ) رسوا کرنے والی چیزوں میں سے کوئی باقی نہ رکھ ( بدر 13 ستمبر 1906 ء۔الحکم 10 ستمبر 1906 ء ) ( تذکرہ ص 568) زلزلہ اور موت نہ دیکھنے کی دعا رَبِّ لَا تُرِنِي زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ رَبِّ اے میرے رب مجھے قیامت کا زلزلہ نہ دکھلا۔اے میرے رب لَا تُرِي مَوْتَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ ان میں سے کسی کی موت مجھے نہ دکھلا ( بدر 16 مارچ 1906 ء - الحکم ضمیمہ 10 مارچ 1906ء ) ( تذکرہ ص 513) متفرق دعائیں 1 - ايْلِى اِيْلِى لِمَا سَبَقْتَنِي اے میرے خدا اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔( براہین احمدیہ حصہ چہارم۔حاشیہ در حاشیه روحانی خزائن جلد 1 ص 662 ) ( تذکرہ ص 79) 213