دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 83 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 83

دعا کے بعد آنحضرت سلی یہ تم اپنی چادر الٹا دیتے گویا خدا تعالیٰ سے یہ دعا کرتے تھے کہ تو بھی اسی طرح زمین و آسمان کی موجودہ حالت کو بدلا دے۔اور کبھی نماز سے پہلے اور کبھی نماز کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ بھی فرماتے تھے۔(ابو دائود کتاب الصلوۃ باب صلوة الاستسقاء) نماز کسوف و خسوف کسوف سورج گرہن اور خسوف چاند گرہن کو کہتے ہیں۔جب دونوں میں سے کوئی لگے تو چاہئے کہ مسجد یا کھلے میدان میں جمع ہو کر امام دو رکعت نماز پڑھائے۔ہر رکعت میں دو دو رکوع کرے۔اوّل رکوع سے کھڑے ہو کر ہاتھ باندھ کر اسی طرح قرآت جہراً پڑھے۔پھر رکوع کرے۔اور دوسرے رکوع سے فارغ ہو کر سجدہ میں جائے۔ان رکعتوں میں قرآت، رکوع اور سجدہ بہت لمبا کرے۔نماز سے فارغ ہو کر امام خطبہ سنائے۔صدقہ وخیرات اور توبہ واستغفار کی ترغیب دے۔(ترمذی ابواب الصلوة باب فى صلوة الكسوف) صلوة التسبيح آنحضرت سلایا کہ تم نے نماز تسبیح کے متعلق فرمایا ہے کہ ہر روز یا ہر جمعہ یا ہر سال یا کم از کم عمر بھر میں ایک بار ضرور پڑھے۔اور اس کے پڑھنے سے ہر قسم کی دینی و دنیوی برکتیں ہیں۔83