دعائیہ سیٹ — Page 82
نماز استقاء جب بارش عین موقع اور ضرورت پر نہ ہو اور دنیا کو اس کی سخت ضرورت ہو تو خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے اور اس کے رحم کو جوش میں لانے کے لئے لوگ باہر کھلے میدان میں جائیں۔بغیر اذان واقامت کے امام پہلے دو رکعت نماز بلند قرآت سے پڑھائے۔نماز سے فارغ ہو کر امام اور سب مقتدی قبلہ رخ ہو کر دونوں ہاتھ خوب بلند کر کے یہ دعا مانگیں: اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْقًا مُغِيفًا اے اللہ تعالیٰ ہم کو پانی دے گھبراہٹ کو دور کرنے والا مَّرِياً مُّرِيعًا نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍ سر سبز کرنے اور فائدہ دینے والا ضر ر نہ دینے والا عَاجِلًا غَيْرَ أَجِلٍ اللَّهُمَّ اسْقِ عِبَادَكَ جلدی آنے والا دیر نہ کرنے والا۔اے اللہ تعالی پانی پلا اپنے بندوں کو وَبَهَائِمَكَ وَانْشُرُ رَحْمَتَكَ وَأَحْيِ بَلْدَكَ الْمَيِّتَ اور اپنے جانوروں کو اور پھیلا اپنی رحمت کو اور زندہ کر اپنے مردہ شہر کو اللهُمَّ اسْقِنَا اللَّهُمَّ اسْقِنَا اللَّهُمَّ اسْقِنَا اے اللہ تعالیٰ ہم کو پانی پلا اے اللہ تعالیٰ ہم کو پانی پلا اے اللہ تعالیٰ ہم کو پانی پلا۔(ابو دائود کتاب الصلوۃ باب صلاة الاستسقاء) 82