دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 72 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 72

7۔ہر نماز کے بعد مروجہ طریق کے مطابق ہاتھ اٹھا کر دعامانگنا مسنون طریقہ نہیں ہے۔8۔نماز میں اگر وسو سے پیدا ہوں تو کہے: اعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ نماز تہجد (صحیح مسلم) نوافل میں سے نماز تہجد اعلیٰ و ارفع اور سب سے زیادہ مؤکدہ نماز ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مداومت فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس میں بے انتہا برکات رکھی ہیں اور قرآن مجید میں اس طرف خاص طور پر توجہ دلائی گئی ہے۔کیونکہ عشاء کے بعد سو جانا اور پھر پچھلی رات اُٹھ کر عبادت کرنا اور نماز پڑھنا باعث برکت ہے۔رات کا آخری حصہ بالخصوص قبولیت دعا اور تقرب الی اللہ کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔کیونکہ اس وقت انسان اپنی نیند اور آرام دہ بستر کو چھوڑ کر اپنے مولائے حقیقی کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدُ بِهِ نَافِلَةٌ لَّكَ ( بنی اسرائیل : 80) یعنی اور رات کے ایک حصہ میں بھی اس (قرآن) کے ساتھ تہجد پڑھا کر تہجد کی نما ز نوافل میں سے ہے اس کی آٹھ رکعات ہوتی ہیں۔نماز تہجد اس کو اس لئے کہا جاتا ہے کہ رات کو نیند سے اٹھ کر ادا کی جاتی ہے۔اور عموماً رات کے آخری نصف حصہ میں صبح صادق سے پہلے پڑھی جاتی ہے۔72