دعائیہ سیٹ — Page 40
تیم کا طریق اگر پانی کا استعمال مشکل ہو یعنی انسان بیمار ہو یا پانی ملتا نہ ہو یا پانی نجس ہو تو نماز پڑھنے کے لئے نہانے یا وضو کرنے کی بجائے انسان تیم کر لے۔یعنی صاف و پاک مٹی یاکسی غبار والی چیز اور اگر ایسی کوئی چیز نہ ملے تو ویسے ہی کسی ٹھوس چیز پر صحت نماز کی نیت سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر دونوں ہاتھ مارے اور ان کو پہلے منہ پر پھیرے اور پھر دونوں ہاتھوں پر۔عام حالات میں پہنچوں تک مسح کافی ہے لیکن اگر با ہیں کھلی ہوں کوٹ یا سو یٹر وغیرہ نہ پہنا ہوتو پھر کہنیوں تک مسح کرنا چاہئے۔اگر ہاتھوں پر زیادہ مٹی لگ گئی ہو تو انہیں جھاڑ لینا جائز ہے۔غسل واجب کے لئے بھی اسی طرح تیم کیا جاتا ہے جس طرح وضو کے لئے کیا جاتا ہے۔اس وضو کے بعد انسان پاک ہوجاتا ہے اور جو نماز چاہے پڑھ سکتا ہے۔تیم سے اگر چہ ظاہری صفائی کی غرض پوری نہیں ہوتی لیکن خیالات کو مجتمع کرنے ، تو جہ کو ایک طرف لگانے اور ایک اہم اور بابرکت کام کرنے کے لئے مستعدی پیدا کرنے کا مقصد اس سے حاصل ہوتا ہے۔طریق اذان نماز باجماعت کے لئے مسلمانوں کو جمع کرنے کی غرض سے جو کلمات بلند آواز سے ادا کئے جاتے ہیں انہیں اذان کہتے ہیں۔اذان کا طریق اس طرح ہے۔مؤذن قبلہ رخ کھڑا ہو کر شہادت کی انگلیاں کانوں پر رکھے اور بلند آواز سے ٹھہر 40