دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 35 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 35

2۔عین دو پہر کے وقت جب سورج بالکل سر پر ہو اس وقت میں فرض یا نفل کوئی نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔3۔جب سورج غروب ہو رہا ہو تو اس وقت میں بھی کوئی فرض یا نفل نماز جائز نہیں۔نماز کی دوسری شرط : طہارت نماز اللہ تعالیٰ کے دربار میں حاضر ہونا اور قرب الہی حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔اس کے لئے جہاں دل کا خلوص اور باطن کی پاکیزگی ضروری ہے وہاں جسم کی صفائی اور کپڑوں کی پاکیزگی بھی ایک لازمی شرط ہے۔اسی فطرتی تقاضے کے تحت اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی ہے کہ نماز پڑھنے کے لئے پاک جسم اور پاک کپڑے ہونے چاہئیں نیز جس جگہ نماز پڑھی جائے اس کا پاک وصاف ہونا بھی ضروری ہے۔نماز سے پہلے پاک صاف ہونے کے لئے وضوضرور کرنا چاہئے۔وضوکرنے کا طریق جب کوئی شخص وضو کر نے لگے تو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے۔پاک صاف پانی لے کر کلائیوں تک ہاتھ دھوئے۔پھر تین بار کلی کرے۔منہ کو اچھی طرح صاف کرنے کے لئے مسواک یا برش استعمال کرنا چاہئے اور اگر یہ میسر نہ ہو تو انگلی سے دانت صاف کرے۔پانی چلو میں لے کر ناک میں ڈالے اور اسے اچھی طرح صاف کرے۔پھر تین بارسا را چہرہ دھوئے۔داڑھی گھنی ہو تو ہاتھ کی انگلیوں سے بالوں میں خلال کرنا اچھا ہے۔اس کے بعد کہنیوں سمیت تین بار ہاتھ دھوئے۔پھر پورے سر کا اور کانوں کا مسح 35