دعائیہ سیٹ — Page 34
کے غائب ہونے تک کا وقت مغرب کہلاتا ہے۔عشاء۔شفق یعنی سرخی غائب ہونے کے بعد سے شروع ہوتا ہے اور فجر کے طلوع سے کچھ پہلے تک رہتا ہے لیکن بہتر اور افضل وقت نصف شب تک ہے۔اوقات نماز کی حکمت نماز کی اصل غرض یہ ہے کہ تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد خداحی وقیوم کا نام لیا جائے۔کیونکہ جس طرح گرمی کے موسم میں تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد انسان ایک ایک دو دو گھونٹ پانی پیتا رہتا ہے تا کہ گلا تر رہے اور اس کے جسم کو طراوت پہنچتی رہے اسی طرح کفر اور بے ایمان دنیا میں انسانی روح کو حلاوت اور تر و تازگی پہنچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد نماز مقرر کی ہے تا کہ گناہ کی گرمی اس کی روح کو جھلسا نہ دے۔خوشی ہو یا غمی ہر حالت میں انسان کو نماز کے ذریعے خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے کا موقع ملتا ہے۔نماز کے لئے وقت مقرر کرنے سے اجتماعیت کی روح کو زندہ رکھنے کا موقع ملتا ہے، اس طرح لوگ بآسانی جمع ہو سکتے ہیں۔اوقات مکروہہ مندرجہ ذیل وقتوں میں نماز پڑھنا مکروہ اور نا پسند یدہ ہے۔1۔جب سورج طلوع ہو رہا ہو اس وقت سے لے کر نیزہ بھر سورج طلوع ہونے تک کوئی نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔34