دعائیہ سیٹ — Page 33
نماز کی پہلی شرط : وقت نماز پانچ اوقات میں فرض ہے۔رات جب ختم ہو جاتی ہے اور پوچھٹتی ہے تو مشرق میں سفیدی پھیلنے لگتی ہے، اس وقت کو فجر کہتے ہیں۔ظہر کا وقت سورج ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے اور اس وقت تک رہتا ہے جبکہ ہر چیز کا سایہ اس چیز کے برابر ہو جائے۔ہر چیز کا سایہ دگنا ہونے سے لے کر سورج ڈوبنے سے کچھ پہلے تک کا وقت عصر کہلاتا ہے۔سورج ڈوبنے سے لے کر مغربی افق میں نظر آنے والی شفق یعنی سُرخی کے غائب ہونے تک کا وقت مغرب کہلاتا ہے۔عشاء کا وقت شفق یعنی سرخی غائب ہونے کے بعد سے شروع ہوتا ہے اور فجر کے طلوع سے کچھ پہلے تک رہتا ہے لیکن بہتر اور افضل وقت نصف شب تک ہے۔اوقات نماز کی الگ الگ تفصیل درج ذیل ہے۔اوقات نماز کی تفصیل فجر۔پو پھٹنے سے لے کر جب تک سورج نہ نکلے۔ظہر۔دو پہر ڈھلنے سے جب تک ہر چیز کا سایہ اپنی اونچائی کے برابر رہے۔علاوہ سایہ زوال کے۔عصر۔ہر چیز کا سایہ دو گنا ہونے سے لے کر سورج ڈوبنے سے کچھ پہلے تک کا وقت عصر کہلاتا ہے۔مغرب۔سورج ڈوبنے سے لے کر مغربی افق میں نظر آنے والی شفق یعنی سُرخی 33