دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 304 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 304

18 - السَّعِيدُ مَنْ وُعِظَ بِغَيْرِهِ سعادتمند وہ ہے جو اپنے غیر کے حال سے نصیحت پکڑے 19 إنَّ مِنَ الشَّعْرِ لَحِكْمَةً وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ لَسِحْرًا بعض شعر بڑے پڑ حکمت ہوتے ہیں اور بعض تقریریں تو جادو ہوتی ہیں 20۔عَفْوُ الْمُلُوكَ إِبْقَا لِلْمُلْكِ بادشاہوں کا معاف کر دینا ان کی سلطنت کے بقاء کا باعث ہوتا ہے 21- الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ آدمی اس کے ساتھ ہوتا ہے جس سے اسے محبت ہوتی ہے 22 مَا هَلَكَ امْرَ عَرَفَ قَدْرَةً نہیں ہلاک ہوا وہ آدمی جس نے اپنی حقیقت پہچان لی 23۔الْوَلَدُلِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ بچہ عورت کے خاوند کا ہوتا ہے اور بدکار کے لئے پتھر ہیں 24۔الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى او پر کا ہاتھ بہتر ہے نیچے کے ہاتھ سے 25 لَا يَشْكُرُ اللهَ مَنْ لَّا يَشْكُرُ النَّاسَ نہیں شکر کرتا اللہ تعالیٰ کا جو نہیں شکر کرتا بندوں کا 304