دعائیہ سیٹ — Page 305
26۔حُبُّكَ الشَّيْئَ يُعْيِي وَيُصِمُّ تیرا کسی چیز سے محبت کرنا اندھا اور بہرا کر دیتا ہے 27 جُبِلَتِ الْقُلُوْبُ عَلَى حُبَّ مَنْ أَحْسَنَ إِلَيْهَا فطرت میں رکھی گئی ہے دلوں کی محبت اس شخص کی جو اس کا محسن ہو وَبُعْضٍ مَنْ أَسَاءَ إِلَيْهَا اور بغض اس شخص کا جو کوئی برائی کرے اُن سے۔28 التَّائِبُ مِنَ الذِّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ گناہ سے تو بہ کرنے والا اس شخص کی طرح ہوتا ہے کہ جس نے گناہ کیا ہی نہ ہو 29 الشَّاهِدُ يَرَى مَا لَا يَرَاهُ الغَائِبُ حاضر آدمی وہ کچھ دیکھتا ہے جو غیر حاضر نہیں دیکھ سکتا 30۔إِذَا جَاءَ كُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوْهُ جب تمہارے پاس کسی قوم کا معزز آدمی آئے تو اس کی عزت کرو 31 - الْيَمِينُ الْفَاجِرَةُ تَدَعُ الرِّيَارَ بَلَاقِعَ جھوٹی قسم گھروں کو ویران کر دیتی ہے 32 - مَنْ قُتِلَ دُوْنَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ جو شخص اپنے مال کو بچاتے ہوئے قتل کیا جاوے تو وہ شہید ہے 305