دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 303 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 303

11 - لا يَحِلُّ لِمُؤْمِنٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَقَةِ أَيَّامٍ مومن کو نہیں چاہئے کہ وہ اپنے مومن بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرے 12- لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَنَا و شخص ہم مسلمانوں میں سے نہیں جو ہمیں دھوکا دے 13۔مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِّهَا كَثُرَ وَالْهُى جو مال تھوڑا ہو اور کافی ہو وہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے جو زیادہ ہو اور غافل کر دے 14ـ الرَّاجِعُ فِي هِبَتِهِ كَالرَّاجِعِ فِي قَيْنِهِ اپنی دی ہوئی چیز کو لوٹانے والا اس شخص کی طرح ہے جو اپنی کی ہوئی قے کو واپس لوٹائے 15۔الْبَلَا مُوكَّلْ بِالْمَنْطِقِ بعض دفعہ مصیبت موقوف ہوتی ہے بات کرنے پر 16 - النَّاسُ كَأَسْنَانِ الْمُشْطِ تمام لوگ کنگھی کے دندانوں کی مانند ہیں 17 - الْغِنَى عَلَى النَّفْسِ دولتمندی تو دل کی دولتمندی ہے 303