دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 28 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 28

نہیں دیکھتا تو یقین کر کہ وہ ضرور تجھ کو دیکھتا ہے۔2 نماز پڑھنے والا ہر ایک نماز کو اس کے ٹھیک وقت پر سنوار کر ادا کرے اور مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کرے۔3۔نماز میں جو کچھ بھی پڑھے ٹھہر ٹھہر کر اور سمجھ سمجھ کر اور خشوع و خضوع سوز و گداز اور حضور قلب کے ساتھ پڑھے۔4۔نماز پڑھتے ہوئے آنکھیں کھلی رکھے اور آنکھیں سجدہ گاہ کی طرف رہیں اور ادھر اُدھر نہ دیکھے۔5۔نماز میں نہ دیوار کے ساتھ سہارا لگائے اور نہ ایک پاؤں پر کھڑا ہوکر سہارا لے مگر معذور اور بیمار کے لئے حرج نہیں۔6۔رکوع اور سجدہ میں قرآن کریم کی آیتیں پڑھنا جائز نہیں۔7 نماز کے اندر مقررہ کلمات عربیہ کے علاوہ اپنی زبان میں اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے مقاصد پیش کر کے دعا مانگنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ پسندیدہ بات ہے۔8۔بیماری و لاچاری میں بیٹھ کر یا لیٹے ہوئے یا سر کے اشارے سے نماز ادا کرے۔نماز کو بالکل چھوڑ دینا ہرگز جائز نہیں بلکہ بہت گناہ ہے۔9۔جب تک مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھا رہے ذکر الہی کرتا رہے فضول اور لغو باتوں اور دنیوی تجارتی امور سے پر ہیز کرے۔10۔نماز پڑھنے والے کے آگے سے گزرنا سخت منع ہے۔28