دعائیہ سیٹ — Page 87
اور اللہ کا تقوی اختیار کرو۔یقینا اللہ اس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے 3 - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا اے وہ لو گو جوایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور صاف سیدھی بات کیا کرو يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ط وہ تمہارے لئے تمہارے اعمال کی اصلاح کردے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا b اور جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے تو یقیناً اس نے ایک بڑی کامیابی کو پالیا۔(سورۃ الاحزاب: 72۔71) نکاح پڑھانے والا خطیب مندرجہ بالا خطبہ نکاح اور تین آیات کی تلاوت کے بعد ان کے مطالب بیان کرے اور فریقین کو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق تقوی اختیار کرنے کی تلقین کرے۔اور لڑکی اور لڑکے کا نام لے کر اور مہر وغیرہ بتا کر پہلے لڑکی کے ولی اور پھر لڑکے سے ایجاب وقبول کرائے۔آخر میں سامعین کے ساتھ اجتماعی دعا کرائے۔نوٹ: نکاح جیسے معاملے میں جلدی نہیں کرنی چاہئے۔دعاؤں، مشوروں اور استخارہ سے کام کرنا چاہئے۔چونکہ نکاح کے موقع پر پڑھی جانے والی آیتوں میں تقویٰ کا ذکر ہے ، اس لئے اس کام میں تقویٰ ہی مد نظر ہونا چاہئے اور سیدھی اور صاف باتیں ہی ہونی چاہئیں ، قول سدید سے کام لینا چاہئے۔87