دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 88 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 88

نماز جنازه نماز جنازہ مسجد میں بھی اور دوسری جگہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔امام میت کو سامنے رکھ کر نماز پڑھائے۔مقتدی ایک یا تین یا پانچ غرض طاق صفیں بنا ئیں۔اس نماز میں رکوع اور سجدہ نہیں۔صرف چار تکبیریں ہوتی ہیں۔ہر تکبیر کے لئے خواہ ہاتھ اٹھائے یا نہ اٹھائے پہلی تکبیر میں ثناء وتعوذ و تسمیہ پڑھ کر سورۃ فاتحہ پڑھے۔دوسری تکبیر میں درود شریف پڑھے اور تیسری تکبیر میں مندرجہ ذیل دعا پڑھے اور چوتھی تکبیر میں صرف اللہ اکبر کہہ کر سلام پھیر دے۔دعا نماز جنازہ اللهُمَّ اغْفِرْ لِحَتِنَا وَمَيْتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا اے اللہ تعالی بخش دے ہمارے زندوں کو اور جو مر چکے ہیں اور جو حاضر ہیں اور جو موجود نہیں وَصَغِيرِنَا وَ كَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَ انْثَنَا اور ہمارے چھوٹے بچوں کو اور ہمارے بڑوں کو اور ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو اللهُم مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ اے اللہ تعالیٰ جس کو تو ہم میں سے زندہ رکھے۔تو زندہ رکھا اس کو اسلام پر 88