دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 80 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 80

نماز استخاره عام طور پر نماز استخارہ ہر اہم دینی اور دنیوی کام شروع کرنے سے پہلے ، اس کے بابرکت ہونے اور کامیابی کے ساتھ اس سے عہدہ برآ ہونے کے لئے پڑھی جاتی ہے۔طلب خیر کی مناسبت سے اسے صلوٰۃ الاستخارہ کہتے ہیں۔اوقات ممنوعہ کے علاوہ جب چاہے پڑھی جاسکتی ہے۔لیکن رات سونے سے پہلے پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔نماز استخارہ کی پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے علاوہ سورۃ کافرون اور دوسری رکعت میں سورۃ اخلاص پڑھنا مسنون ہے۔قعدہ میں تشہد ، درود شریف اور ادعیہ مسنونہ کے بعد عجز و انکسار کے ساتھ یہ دعائے استخارہ پڑھے۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيْرُكَ بِعِلْمِكَ اے اللہ تعالیٰ میں بھلائی چاہتا ہوں تیرے علم کے ساتھ وَاسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَاسْتَلُكَ اور قدرت چاہتا ہوں تیری قدرت کے ساتھ اور مانگتا ہوں مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ تیرے بڑے فضلوں کو کیونکہ تو طاقت رکھتا ہے اور میں طاقت نہیں رکھتا وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا اور تو جانتا ہے چھپی ہوئی باتوں کو اللهمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ * اے اللہ تعالیٰ اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام 80