دعائیہ سیٹ — Page 71
نماز جمعہ کے بارے میں ضروری احکام 1- نماز جمعہ ہر عاقل بالغ پر فرض ہے لیکن مریض ، مسافر عورت اور غلام پر فرض نہیں۔2۔نماز جمعہ وعیدین کے لئے غسل کرنا اور صاف ستھرے کپڑے پہننا اور خوشبو لگانا سنت ہے۔3۔جمعہ کے دن فجر کی نماز فرض کی پہلی رکعت میں سُورَةُ السّجدة اور دوسری رکعت میں سُوْرَةُ الدَّهْرِ پڑھنا مسنون ہے۔جمعہ کے فرضوں کی پہلی رکعت میں سورۃ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورۃ منافقون یا سورۃ اعلیٰ اور دوسری رکعت میں سورۃ غاشیہ پڑھنا مسنون ہے۔5۔عید الاضحیہ کی نماز پڑھنے کے لئے عید گاہ جاتے اور آتے وقت یہ تکبیریں پڑھے۔الله اكبر الله اكبر لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ المصنف لابن أبي شيبة۔كتاب الصلوة۔کیف یکبر یوم عرفة جلد4صفحہ 200-199) یہ کلمات نویں ذوالحجہ کی نماز فجر سے تیرہویں ذوالحجہ کی عصر تک با جماعت فرض نماز کے بعد کم از کم تین بار بآواز بلند کہی جائیں۔6۔مقتدی اگر امام کی بیوی ہوتو وہ پیچھے بھی کھڑی ہو سکتی ہے اور ساتھ بھی کھڑی ہو سکتی ہے۔71