دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 61 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 61

اور سر برابر ایک سیدھ میں ہوں ، باز وسید ھے اور ہاتھ گھٹنوں پر رکھے ہوں۔قومہ رکوع کے بعد کھڑے ہونے ، ہاتھ کھلے رکھنے اور کھڑے کھڑے ربنا وَلَكَ الْحَمدُ کہنے کو قومہ کہتے ہیں۔سجدہ: زمین پر پیشانی رکھنے کو سجدہ کہتے ہیں، یہ نماز کا ضروری رکن اور فرض ہے ہر رکعت میں دو سجدے ضروری ہیں۔سجدہ کرنے والا اپنے دونوں گھٹنے ، دونوں ہاتھ ، ناک اور پیشانی زمین پر رکھے۔اسی طرح اس کے دونوں پاؤں بھی زمین سے لگے ہوں۔جلسہ: پہلے سجدہ کے بعد تکبیر کہتے ہوئے اٹھ کر بیٹھنے کو جلسہ کہتے ہیں، یہ واجب ہے رکعت قیام، قرآت ، رکوع، قومہ اور دونوں سجدوں کے مجموعہ کو رکعت کہتے ہیں کوئی نماز دو رکعت سے کم نہیں ہوتی۔درمیانی قعدہ: اگر نماز تین یا چار رکعت کی ہو تو دور کعتیں پڑھنے کے بعد اس طرح بیٹھنا جیسے او پر جلسہ بین اسجد تین میں بیان ہوا ہے، درمیانی قعدہ کہلاتا ہے۔یہ واجب ہے، درمیانی قعدہ میں صرف تشہد پڑھتے ہیں، اس کے بعد نمازی تکبیر کہتے ہوئے تیسری رکعت پڑھنے کے لئے کھڑا ہوجاتا ہے۔اشارہ یا رفع سبابہ: تشہد پڑھتے ہوئے جب شہادت توحید کے مقام پر پہنچیں تو لا الله کہنے پر شہادت کی انگلی اٹھاتے ہیں اور الّا اللہ کہنے پر رکھ دیتے ہیں، یہ سنت ہے۔آخری قعدہ: نماز کی ساری رکعتیں پڑھنے کے بعد جلسہ کی طرح بیٹھنا آخری قعدہ کہلاتا ہے۔یہ نماز کا ضروری رُکن اور فرض ہے۔اس قعدہ میں تشہد کے بعد درود شریف اور مسنون دعائیں پڑھی جاتی ہیں۔اس کے بعد سلام پھیرتے ہیں۔61