دعائیہ سیٹ — Page 60
وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ حاوی ہے اس کا علم آسمانوں اور زمین میں اور نہیں تھکاتی اس کو ان کی حفاظت اور وہی ہے الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (سورة القبر و آیت 256) سب سے بلند عظمت والا۔نماز کے افعال کلمات ذکر کے علاوہ نماز سے متعلق کچھ افعال ہیں جو نمازی کو بجالانے ہوتے ہیں۔ان کی تفصیل درج ذیل ہے: رفع یدین: تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھانا آنحضرت سال پیام کی سنت سے ثابت ہے۔ہاتھ اتنے اونچے اٹھائے جائیں کہ انگوٹھے کانوں کی کو کے برابر پہنچ جائیں، کانوں کو ہاتھ لگا نا ضروری نہیں۔ہاتھ باندھنا: تکبیر کے بعد ہاتھ سینہ کے نیچے باندھنا سنت ہے، دایاں ہاتھ اوپر اور بایاں نیچے ہونا چاہئے۔قیام: جو شخص کھڑا ہو سکے اس کے لئے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا ضروری ہے، قیام نماز کا ایک ضروری رُکن اور فرض ہے۔البتہ اگر کوئی شخص بیماری یا معذوری کی وجہ سے کھڑا نہ ہو سکے تو بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے۔رکوع : رکوع نماز کا ایک ضروری رُکن اور فرض ہے۔رکوع میں اتنا جھکیں کہ کمر 60