دعائیہ سیٹ — Page 51
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (آمين) نہ ان لوگوں کے راستہ پر جن پر غضب کیا ہوا ہے اور نہ ان کے راستہ پر جو سچی تعلیم کو بھول گئے ہیں۔سورة الاخلاص بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پڑھتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو رحمان اور رحیم ہے قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدُ اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدُ تو کہ وہ اللہ تعالیٰ ایک ہے۔اللہ تعالیٰ کے سب محتاج ہیں وہ کسی کا باپ نہیں وَلَمْ يُولَدُ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ اور نہ ہی وہ کسی کا بیٹا ہے اور کوئی بھی نہیں اس کے جوڑ کے رشتہ میں اس کے بعد تکبیر اللہ اکبر کہے اور رکوع میں جائے۔یہ رکوع کی تسبیح کم از کم تین بار پڑھے اور زائد پڑھنے میں طاق ( یعنی تین یا پانچ یا سات ) بار کا لحاظ رکھے۔سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ پاک ہے میرا پروردگار بڑی عظمت والا (ترمذی ابواب الصلوۃ باب ما جاء فى التسبيح فی الرکوع والسجود) 51