دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 273 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 273

کہلاتے ہیں اور مولوی کہلاتے ہیں اور حدیثیں پڑھتے ہیں اپنے آپ میں ان بتوں کی شناخت نہیں کر سکتے اور ان کی پوجا کرتے ہیں۔ان بتوں سے بچنا بڑے بہادر آدمی کا کام ہے۔جو لوگ ان بتوں کے پیچھے لگتے ہیں وہ آپس میں نفاق رکھتے ہیں۔ایک دوسرے کے حقوق تلف کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے ایک شکار مارا ہے۔حد سے زیادہ اسباب پر زور مارتے ہیں اور ان کا تمام بھروسہ ان اسباب پر ہی ہوتا ہے۔جب تک ان باتوں کا قلع قمع نہ کیا جاوے تو حید قائم نہیں ہوسکتی۔( نقار پر جلسہ سالانہ 1906 ص 15) اہمیت و حقیقت نماز اسلام کا دوسرا اہم رکن نماز ہے۔اللہ تعالی قرآن کریم میں نماز پڑھنے کی بار بار تاکید فرماتا ہے۔اور باقاعدگی سے نماز پڑھنے والوں کی تعریف اور نہ پڑھنے والوں یا اس میں سستی برتنے والوں کی مذمت کرتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَوتِهِمْ يُحَافِظُونَ (سورۃ المومنون:10) ترجمہ: اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں پر محافظ بنے رہتے ہیں۔آنحضرت صلی ا یہ تم کی احادیث میں بھی نماز کی بڑی تاکید اور فضیلت آئی ہے۔چنانچہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں نماز دین کا ستون ہے۔جس نے نماز با قاعدگی سے پڑھی اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کیا اس نے دین کو گرایا اور اس کی عمارت منہدم کر دی۔273