دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 198 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 198

فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا۔جن سے تو راضی ہو جاوے۔میں تیرے وجہ کریم کے ساتھ اس بات کی پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر وارد ہو رحم فرما اور دنیا اور آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا کہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔آمین ثم آمین۔( ملفوظات جلد اول ص 153) دعائیہ فقرات خداوندی 1۔اے عبدالحکیم ! خدا تعالیٰ تجھے ہر ایک ضرر سے بچاوے۔اندھا ہونے اور مفلوج ہونے اور مجذوم ہونے سے۔“ اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ عبدالحکیم میرا نام رکھا گیا ہے۔(بدر 11 اکتوبر 1906ء - الحکم 10 اکتوبر 1906ء ) ( تذکرہ ص 572) 2۔اے میرے اہل بیت! خدا تمہیں شر سے محفوظ رکھے۔( بدر 7 مارچ 1907 ء - الحکم 10 مارچ 1907 ء ) ( تذکرہ ص 591) 3۔خدا تمہیں سلامت رکھے۔( بدر 14 جون 1906 ء۔الحکم 10 جون 1906 ء ) ( تذکرہ ص 534) 4۔خدا تمہاری ساری مراد میں پوری کرے گا ( بدر 16 جنوری 1903ء ) ( تذکرہ ص 368) 5 سنتا ہے دیکھتا ہے۔198 ( تذکرہ ص 829)