دعائیہ سیٹ — Page 104
ظالم بستی والوں سے بچنے کی دعا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا : اے ہمارے رب العزت اس بستی سے ہم کو نکال کہ اس کے رہنے والے ظالم ہیں وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا وَاجْعَلْ لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا اور بنا ہمارے لئے اپنی جناب سے کوئی دوست اور بنا ہمارے لئے اپنی جناب سے کوئی مددگار۔(سورة النساء آیت 76) اپنی بیکسی اور منکرین پر فتح کی دُعا قَالَ رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي وَأَخِي اس نے کہا اے میرے رب العزت یقیناً میں نہیں اختیار رکھتا مگر اپنی جان پر اور اپنے بھائی پر فَافْرُقُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ پس فرق کر ہمارے درمیان اور نا فرمان لوگوں کے درمیان۔(سورۃ المائدہ آیت 26) 104