دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 31 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 31

6۔نماز کی اصل روح اور مغز دعا ہے اور دعا بغیر دل کی تڑپ کے ہو نہیں سکتی۔نماز ظاہری عمل کا نام نہیں جب تک باطن کی چاشنی ساتھ نہ ہو۔7۔نماز کے واسطے تمام بدن کا پاک ہونا اور باوضو ہونا اور پہنے ہوئے لباس کا پاک ہونا ، جس چیز پر نماز پڑھے اس کا پاک ہونا ضروری ہے۔سب سے زیادہ دل کا پاک وصاف ہونا ضروری ہے۔8۔نماز پڑھنے والا اپنے آپ کو تمام ظاہری و باطنی ، روحانی و جسمانی نجاست سے پاک رکھے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ تمام ظاہر و باطن کے حالات کا جاننے والا ہے۔9۔نماز پڑھنے کا سب سے بڑا فائدہ اس آیت میں لکھا ہے: اِنَّ الصَّلوةَ تنهى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَ لَذِكْرُ اللهِ اكبر ط (سورۃ العنکبوت آیت 46) یقیناًنماز سب بُری اور ناپسندیدہ باتوں سے روکتی ہے اور اللہ کی یاد (اور سب کاموں سے) بڑی ہے۔10 نمازی ہمیشہ بدخیالات اور برے ارادوں اور خراب مجلسوں سے بچے۔خدا تعالیٰ سے محبت اور تعلق پیدا کرے۔حضرت اقدس مسیح موعود فر ماتے ہیں: کوئی اس پاک سے جو دل لگا وے کرے پاک آپ کو تب اس کو پاوے 11۔قرآن مجید میں ایسے نمازیوں کا بھی ذکر آیا ہے جس سے بدن پر لرزہ آ جاتا ہے: فَوَيْلٌ لِلْمُصَدِّيْنَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ الَّذِينَ هُمْ يُرا وَنَ پس خرابی ہے ان نماز پڑھنے والوں پر جو نماز کی اصل حقیقت سے بے خبر ہیں۔وہ 31