دعائیہ سیٹ — Page 139
(2) بِسْمِ اللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ باہر جاتا ہوں اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرتا ہوں۔لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ مجھ میں کوئی طاقت اور کوئی قوت نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر گناہ سے بچنے کی (سنن ابو دائود کتاب الادب باب ما یقول اذا خرج من بيته۔4431) گھر میں داخل ہونے کی دعا اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلْكَ خَيْرَ الْمَوْتِجَ وَخَيْرَ اے اللہ تعالیٰ میں تجھ سے بھلائی مانگتا ہوں گھر میں آنے کے وقت کی اور بھلائی الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللهِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللهِ خَرَجْنَا گھر سے باہر نکلنے کے وقت کی اللہ تعالیٰ کے نام سے داخل ہوئے ہم اور اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ نکلے ہم وَعَلَى اللهِ رَبَّنَا تَوَكَّلْنَا اور اللہ اپنے رب العزت پر بھروسا کیا ہم نے۔(ابودائود کتاب الادب باب ماذا يقول اذا دخل بيته 4432) 139