دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 57 of 173

دُعائے مستجاب — Page 57

دعائے مستجاب۔سے تحریک جدید میں زیادہ حصہ لیں گے بعض اہلِ علم ہیں وہ تبلیغی لحاظ سے تحریک جدید میں زیادہ حصہ لیں گے۔بعض اہل حرفہ ہیں وہ مثلاً غیر ممالک میں نکل جانے کے لحاظ سے تحریک جدید میں زیادہ حصہ لیں گے۔۔مگر کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو نہ اپنے پاس مال رکھتے ہوں نہ دولت ، نہ علم ، نہ حرفہ، نہ فن وہ دل میں کڑھتے ہوں گے اور کہتے ہوں گے ہمارا اس ثواب میں کیا حصہ ہے اور خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہنے والوں میں ہم کیوں کر شامل ہوں۔میں نے بتایا تھا کہ انہیں یا ور کھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے ان کا بھی تحریک میں حصہ رکھا ہے جو دوسروں سے کسی طرح کم نہیں وہ ہے کہ وہ دعا کریں کہ اس جنگ میں جو آج ہمیں دوسروں سے درپیش ہے خدا تعالیٰ ہمیں فتح دے اور مقابلہ کرنے والے دشمنوں کو ذلیل ورسوا کرے۔اس عمل کے نتیجہ میں وہ ان لوگوں سے پیچھے نہیں رہتے جو مال رکھتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی راہ میں مال خرچ کرتے ہیں جو طاقت رکھتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی راہ میں طاقت خرچ کرتے ہیں۔جوفن رکھتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی فنی خدمات پیش کر رہے ہیں اور گو دنیا کی نگاہوں میں یہ دعائیں بیج نظر آتی ہوں اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ محض زبانی دعائیں بیچ ہی ہوتی ہیں لیکن پچھلے ہوئے دل کی دعا بیچ نہیں ہوتی بلکہ وہ بہت بڑی قیمت رکھتی ہے۔“ دعا کیا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے۔وہ اس قسم کا سوال ہے جس کے متعلق کسی شاعر نے کہا ہے۔57