دُعائے مستجاب — Page 168
دعائے مستجاب۔بڑے بزرگ پیدا کر۔یہ ایک قوم ہو جائے جو تو نے پسند کر لی ہو اور یہ ایک گروہ ہو جو تو اپنے لئے مخصوص کرے۔شیطان کے تسلط سے محفوظ رہیں اور ہمیشہ ملائکہ کا نزول ان پر ہوتا رہے۔اس قوم کو دین و دنیا میں مبارک کر۔مبارک کر۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔اے جہانوں کے مالک تو ایسا ہی کر۔اس کے بعد میں اپنے لئے۔اپنے بھائیوں کیلئے اپنی والدہ کے لئے۔اپنی ہمشیروں کیلئے اپنے دوستوں کیلئے۔۔۔دعا کرتا ہوں اور نہایت عاجزی سے دعا کرتا ہوں کہ ہم کو دین و دنیا میں مبارک کر۔نیک کر۔پاک کر۔اپنے لئے چن لے۔ہدایت کا پھیلانے والا بنا۔دنیا کا خادم بنا اور صحت و پاک عمر عطا فرما۔ہم دین حق پر مریں اور تو ہماری وفات کے وقت ہم پر خوش ہو اور ہماری عمر تیری ناراضگی سے پاک ہو۔پھر میں خاص طور سے امام جماعت کیلئے دُعا کرتا ہوں کہ اے میرے رب ان کے علم وفضل میں ترقی دے۔ان کو اپنے کام میں کامیاب کر اور ہر قسم کے دُکھوں سے بچا۔ان کی تدابیر میں برکت ڈال اور ان راہوں پر چلا جو دین حق کی ہوں۔میری اس دعا کو اس جگہ نقل کرنے سے یہ غرض ہے کہ شاید کوئی نیک رُوح فائدہ اُٹھائے اور اس مبارک مہینہ میں خاص طور سے جماعت احمد یہ دین حق کی ترقی کیلئے دعاؤں میں لگ جائے۔میں آخر میں پھر اپنے احباب پر زور دیتا ہوں کہ اس وقت کو ضائع مت کرو۔رات کو خدا کے حضور چلا ؤ اور دن کو سجدہ کرو۔یہ ایک ایسی تدبیر ہے کہ اگر تم میں سے ایک جماعت سچے 168