دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 92 of 173

دُعائے مستجاب — Page 92

دعائے مستجاب۔کہ اے میرے بندو خدا کو پکارو مُخْلِصِينَ لَهُ الذِيْنَ یہ یقین رکھتے ہوئے کہ فائدہ صرف خدا ہی سے حاصل ہوسکتا ہے۔۔۔اور پھر یہ بھی بندہ یقین رکھے کہ وَلَوْ كَرِةَ الكفرون خدا جس فیصلہ کا ارادہ کرے وہ ہوکر رہتا ہے۔پس ایسی طرز میں دعا کرو کہ تمہیں یہ یقین ہو کہ نتیجہ صرف خدا ہی کی طرف سے مرتب ہو گا۔تم یہ سمجھو کہ پانی پینے سے پیاس نہیں بجھتی بلکہ خدا ہی پیاس بجھاتا ہے۔اسی طرح روٹی کھانے سے بھوک دُور نہیں ہوتی بلکہ خدا ہی بھوک دور کرتا ہے۔کپڑا پہننے سے ننگ نہیں ڈھکتا بلکہ خدا ہی ڈھانکتا ہے۔جب یہ یقین اور وثوق پیدا ہو جائے تو پھر خواہ ساری دنیا سے مقابلہ ہو ضرور تمہیں کامیابی حاصل ہوگی اور کوئی اسے روک نہیں سکے گا۔اسی طرح دوسری جگہ آتا ہے: وَمَا دُعَوُا الْكَفِرِينَ إِلَّا فِي ضَللٍ (المومن : ۵۱) کافر کے معنی ناشکرے اور مایوس کے ہوتے ہیں۔پس فرمایا وَمَا دُھوا الكفرين إلا في تسلل جو لوگ خدا سے مایوس ہو جاتے ہیں اور ناشکرے ہوتے ہیں ان کی دُعا کبھی نہیں سنی جاتی بلکہ ردکر دی جاتی ہے۔خدا تک وہی دُعا پہنچتی ہے جو اس یقین کے ساتھ کی جاتی ہے کہ خدا کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکالتا اور اس یقین کے ساتھ کی جاتی ہے کہ خدا ضرور دُعا قبول کرے گا۔دیکھو خدا تعالیٰ کسی وضاحت کے ساتھ فرماتا ہے: 92