دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 93 of 173

دُعائے مستجاب — Page 93

دعائے مستجاب۔وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِ أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَنِ سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَخِرِينَ (المومن : ۶۱) اے مومنو! اسنو تمہارا رب فرماتا ہے وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْمُونَ أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَخِرِينَ مُجھ سے دعائیں مانگو میں ضرور تمہاری دعائیں سنوں گا۔اب (نعوذ باللہ ) خدا تعالیٰ تو جھوٹا نہیں ہوسکتا جب وہ کہتا ہے ادْعُونِ أَسْتَجِبْ لَكُمْ اگر مجھ سے دُعا مانگو گے توضرور منظور ہوگی۔تو صاف لفظوں میں فرمایا کہ کوئی استثناء نہیں۔سو کی سو دعائیں ہی سنی جائیں گی۔یہ نہیں کہ سو میں سے دس یا بارہ یا اسی یا نوے یا پچانوے سنوں گا۔بلکہ یہ بھی نہیں فرمایا کہ سو میں سے 99 سنوں گا بلکہ یہ کہا ہے کہ سو میں سے سو ہی سنوں گا، کیونکہ فرماتا ہے: وَقَالَ رَبُّكُمُ تمہارا رب یہ کہتا ہے۔کوئی معمولی ہستی نہیں کہہ رہی کہ تم کہد و کہ وہ اپنا وعدہ پورا نہ کر سکے گی وہ خدا جس نے تمہیں نہایت ہی ادنیٰ حالت سے ترقی دے کر اشرف المخلوقات بنایا وہ کہتا ہے ادْعُونِ اسْتَجِبْ لَكُم تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری ساری دعائیں سن لوں گا۔ہاں إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبادت وہ لوگ جو میری عبادت کے کام کو بُرا سمجھتے ہیں جو میرے سامنے عجز کرنے سے گریز کرتے ہیں اور عبادت کے معاملہ میں کبر سے کام لیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ کام ہم خود کر سکتے ہیں۔خدا نے کیا کرنا ہے وہ اگر اس دنیا 93