دُعائے مستجاب — Page 69
دعائے مستجاب۔ہو تو اس جگہ کو چھوڑ دو کیونکہ یہ سب ہمارے خدا کے امتحان ہیں کیونکہ وہ ہم کو اس روحانی جنگ کے لئے جو اسلام کی فتح کیلئے روحانی ہتھیاروں سے لڑی جانے والی ہے تیار کر رہا ہے۔اگر اسنے ہم سے ظاہری تلوار میں چلوانی ہوتیں تو وہ ہم کو ظاہری حکومت اور ظاہری فوج بھی عطا کرتا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ ہم سے دُعا اور صبر کی تلوار چلوانا چاہتا 66 ہے نہ کہ لوہے کی تلوار “ 00 (الفضل ۲۰ اگست ۱۹۳۷ء) استجابت کے مزے عرش بریں سے پوچھئے سجدہ کی کیفیتیں میری جبیں سے پوچھئے لمصلہ (حضرت اصلح الموعود) 69 69