دُعائے مستجاب — Page 60
دعائے مستجاب۔والے دیکھو گے۔شاباش اور مرحبا کی آوازیں بلند کرنے والے دیکھو گے مگر کوئی نمدار آنکھ اس مجلس میں اس وجہ سے نہیں دیکھو گے کہ اس نے ایک کروڑ روپیہ پیش کر دیا۔لیکن ایک غریب بڑھیا جس کی آمد کا کوئی ذریعہ نہیں۔جسے فاقے پیش آتے ہیں اور جس کے متعلق تمہیں معلوم ہے کہ شاید اب بھی اسے فاقہ ہے اس نے اگر رات کو باوجود بیماری اور کمزوری کے سوت کا تا اور پھر بازار میں اُسے بیچ کر ایک پیسہ لائی اور وہ پیسہ اس نے خدمت دین کیلئے مجلسوں میں پیش کر دیا تو گو وہاں نعرے پیدا نہ ہوں۔لیکن بیسیوں آنکھوں ہیں۔ان آنکھوں میں جو روحانی چیزوں کو دیکھنے کی طاقت رکھتی ہیں تم آنسو دیکھ لو گے کیونکہ یہ وہ قربانی ہے جس کے ساتھ درد شامل ہے۔اگر اس قسم کی قربانی ایک انسان کے دل میں جو سچی قدر دانی کی طاقت نہیں رکھتا۔درد پیدا کرسکتی ہے تو سمجھ لو کہ اس عالم الغیب خدا کے ہاتھ وہ کس قدر مقبول ہوگی۔جس کے علم سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔یقیناً ہمارا خدا اسے اپنی گود میں بٹھا لے گا اور اسکے غمزدہ دل کو تسلی دے گا اور کہے گا مت سمجھ کہ تیری قربانی حقیر ہے میں ہوں جس نے قربانی قبول کرنی ہے اور میں تیری قربانی کو دوسروں کی قربانی پر ترجیح دیتا ہوں۔پس تمہیں خوش ہونا چاہئے کہ تمہارے رب نے تمہیں اپنے دین کی خدمت سے محروم نہیں رکھا۔ہر شخص جو تم میں سے کتنا ہی معذور کیوں نہ ہو ایک اتنی قیمتی چیز اپنے پاس رکھتا ہے جس کے مقابلہ میں دنیا کے ہیرے اور جواہرات بھی ماند ہیں۔پس میں تم 60