دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 45 of 173

دُعائے مستجاب — Page 45

دعائے مستجاب۔جنہوں نے حالات کو بالکل بدل دیا۔بادل برسے جس سے سخت زمین پھسلنی ہوگئی اور ریتلی جگہ ٹھوس بن گئی۔وہی جگہ جو دھوپ میں سخت اور آرام دہ تھی بارش کے بعد پھسلنی ہو گئی اور ریتلی بارش کے بعد مضبوط ہو گئی۔پھر ادھر سے اللہ تعالیٰ نے آندھی چلادی جس طرف مسلمانوں کی پیٹھیں تھیں اس وجہ سے گردوغبار اور کنکر کفار کی آنکھوں میں پڑتے تھے اور اُن کے زور سے چلائے ہوئے تیر بھی مسلمانوں تک نہ پہنچتے تھے مگر مسلمانوں کا کمزور سے کمزور تیر بھی ان تک جا پہنچتا تھا۔مسلمان دشمن کو دیکھتے تھے مگر وہ انہیں یوجہ آنکھوں میں گرد و غبار پڑنے کے اچھی طرح دیکھ نہ سکتے تھے۔یہ سب سامان اللہ تعالیٰ نے پیدا کئے ورنہ نہ بادل انسان کے اختیار میں ہیں اور نہ ہوائیں۔بندہ کے قبضہ میں۔اسی طرح جنگ احزاب کے موقعہ پر جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے منافق مدینہ کی گلیوں میں یہ کہتے تھے کہ یہ مسلمان تو کہا کرتے تھے کہ دنیا کی بادشاہت ہمیں مل جائے گی۔آج ان کی عورتوں کے لئے پاخانہ پھرنے کی جگہ بھی نہیں رہی۔کہاں گئے ان کے وہ دعاوی۔اس جنگ میں دس ہزار کفار کا لشکر مسلمانوں کے مقابل پر تھا اور سارے عرب قبائل جمع ہو کر آئے تھے اور پھر یہودیوں نے مدینہ میں بغاوت کر دی تھی۔اس وقت سوائے اس کے کہ مسلمان خندق بنا لیتے ان کے بچاؤ کی کوئی صورت نظر نہ آتی تھی۔چنانچہ حضرت سلمان فارسی کے مشورہ سے رسول کریم صلیا اپریتم نے صحابہ کو حکم دیا کہ خندق کھودیں اور جب 45