دُعائے مستجاب — Page 40
دعائے مستجاب۔تمام تدابیر کو جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں سلسلہ احمدیہ کی ترقی کے لئے اور اس کے مخالفوں کی شرارتوں کو دُور کرنے کیلئے عطا فرمائی ہیں اور اپنی طرف سے ہد ، سعی اور کوشش میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ آنے دیں کیونکہ روحانی سلسلوں کے تمام امور کی بنیاد دو ہی چیزوں پر ہوتی ہے۔ایک طرف بندے کی انتہائی کوشش اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کا انتہائی فضل۔رُوحانی سلسلے چونکہ کمزور جماعتوں سے چلائے جاتے ہیں۔ان کے افراد بہت تھوڑے ہوتے ہیں۔ان کے پاس سامان نہایت ہی کم ہوتا ہے۔دنیوی طور پر ان سامانوں اور ان افراد سے کامیابی کا منہ دیکھنا مشکل ہوتا ہے اس لئے جو کمی اس کوشش اور سامانوں کی قلت اور افراد کی کمی کی وجہ سے رہ جاتی ہے۔اسے اللہ تعالیٰ کا فضل پورا کر دیتا ہے۔پس یہ دو چیزیں مل کر ہمیشہ روحانی جماعتوں کی کامیابی کا موجب ہوتی ہیں اور یہی ہماری کامیابی کا موجب ہوسکتی ہیں۔ایک طرف خدا تعالیٰ کا ہم سے تقاضا ہے کہ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ اس کے قدموں میں لا ڈالیں اور اس کے دین کے لئے قربان کر دیں۔اور دوسری طرف اس کا وعدہ ہے کہ باقی کمی وہ اپنے فضل سے پوری کر دے گا۔خدا تعالیٰ تو وعدوں کا سچا ہے اس کی کوئی بات غلط نہیں ہوسکتی۔پس اگر کوئی نقص ہو اور نتائج صحیح نہ نکلیں۔اگر کامیابی کے آنے میں دیر لگے تو قطعی طور پر ایک ہی نتیجہ اس سے نکل سکتا ہے کہ جس حد تک ہم سعی کر سکتے تھے اس حد تک ہم نے سعی نہیں کی۔اگر خدا 40