دُعائے مستجاب — Page 164
دعائے مستجاب۔اپنی اولا د اور جماعت کیلئے ایک جامع دُعا ”اے میرے رب تو کتنا پیارا ہے۔نہ معلوم میری موت کب آنے والی ہے اس لئے میں آج ہی اپنی ساری اولا د اور اپنے سارے عزیز واقارب اور احمد یہ جماعت تیرے سپرد کرتا ہوں۔اے میرے رب تو ان کا ہو جا اور یہ تیرے ہو جائیں۔میری آنکھیں اور میری روح ان کی تکلیف نہ دیکھیں۔یہ بڑھیں اور پھلیں اور پھولیں اور تیری بادشاہت کو دنیا میں قائم کر دیں اور نیک نسلیں چھوڑ کر جو ان سے کم دین کی خادم نہ ہوں تیرے پاس واپس آئیں۔“ 00 (سیرت حضرت اُمّم طاہر ) حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب نے تشخید الاذہان میں ایک مضمون رقم فرمایا جو ماہ رمضان کے متعلق تھا۔آپ نے اس مضمون میں رمضان کی برکات کا ذکر کرنے کے بعد لکھا: میں رسالہ تشحیذ الاذہان کے لئے اپنی میز میں سے ایک مضمون تلاش کر رہا تھا تو مجھے ایک کاغذ ملا جو میری ایک دعا تھی جو میں نے پچھلے رمضان میں کی تھی۔مجھے اس دُعا کے پڑھنے سے زور سے تحریک ہوئی کہ اپنے 164