دُعائے مستجاب — Page 15
دعائے مستجاب۔عجائبات دیکھے گا جو ہم نے دیکھے ہیں۔“ کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۰) ابتلاؤں میں ہی دُعاؤں کے عجیب و غریب خواص اور اثر ظاہر ہوتے ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ ہمارا خدا تو دعاؤں سے ہی پہچانا جاتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحه ۲۰۱) دیکھو ابراہیم علیہ السلام نے ایک دُعا کی تھی کہ اس کی اولاد میں سے عرب میں ایک نبی ہو۔پھر کیا وہ اسی وقت قبول ہوگئی؟ ابراہیم علیہ السلام کے بعد ایک عرصہ دراز تک کسی کو خیال بھی نہیں آیا کہ اس دُعا کا کیا اثر ہوا۔لیکن رسول اللہ اللہ الہ سلم کی بعثت کی صورت میں وہ دُعا پوری ہوئی اور پھر کس شان کے ساتھ پوری ہوئی۔“ ( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۴۲۰) دُعا کے ذریعہ سے دنیا کی کل حکمتیں ظاہر ہوئی ہیں اور ہر ایک بیت اعلم کی گئی دعا ہی ہے اور کوئی علم و معرفت کا دقیقہ نہیں جو بغیر اس کے ظہور میں آیا ہو۔“ 99 ایام اصلح - روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۳۰ مطبوع لندن ) تدبیر دُعا کے لئے بطور نتیجہ ضرور یہ کے اور دُعا تدبیر کیلئے بطور محرک اور جاذب کے ہے اور انسان کی سعادت اسی میں ہے کہ وہ تدبیر کرنے سے پہلے دُعا کے ساتھ مبدء فیض سے مددطلب کرے تا اس چشمہ لا زوال سے 15