دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 137 of 173

دُعائے مستجاب — Page 137

دعائے مستجاب۔شریف صاحب سیکرٹری احمد یہ جماعت فیروز والہ اور دو اور دوست مسمیان نذرمحمد ومراد علی میری امداد کیلئے کھڑے ہو گئے۔چنانچہ ان مہربانوں نے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب اور مسٹرایم سلیم بیرسٹر ان کو وکلا پیروکار مقرر کیا۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب بیرسٹر نے مقدمہ لیتے ہی حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے حضور دعا کیلئے لکھا۔عاجز نے بھی متعدد بار حضرت صاحب کے حضور دعاؤں کیلئے عرضداشتیں روانہ کیں اور اللہ تعالیٰ سے خود بھی دعائیں کیں اور دوبارہ بیعت بذریعہ خط پھانسی کی کوٹھڑی جیل گوجرانوالہ سے کی۔اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی دعاؤں اور چوہدری ظفر اللہ خان صاحب بیرسٹر کی دُعاؤں اور تیاری اپیل کی وجہ سے احقر مع اپنے چچا زاد بھائی حیدر ۹ مئی ۱۹۲۷ء کو مسٹر جسٹس براڈ وے اور مسٹر جسٹس سکمپ حجان ہائی کورٹ پنجاب سے بری کر دیا گیا اور ہم دونوں ۱۲ مئی بروز جمعرات بوقت ۳ بجے دوپہر وارنٹ رہائی عدالت عالیہ سے آنے پر رہا ہو گئے۔ہم ہر دو بھائیوں کی رہائی جو حضرت خلیفہ اسح الثانی کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، ہمارے لئے سلسلہ احمدیہ کی صداقت کا معجزہ ہے۔میں اپنے احمدی بھائیوں سے بذریعہ الفضل دعاؤں کا خواہاں ہوں کہ اللہ تعالیٰ دین کا سچا خادم بنائے۔۔۔(الفضل ۲۰ مئی ۱۹۲۷ء) 66 00 137