دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 138 of 173

دُعائے مستجاب — Page 138

دعائے مستجاب۔ایک قریب المرگ مایوس العلاج مریض دُعا کی برکت سے کس طرح شفایاب ہو گیا، اللہ تعالیٰ کے اس غیر معمولی فضل و احسان کا ذکر کرتے ہوئے اختر اور نیوی لکھتے ہیں:۔وو پارسال انہی دنوں میں میں نے ارادہ کیا کہ آئندہ بی اے کے امتحان میں شریک نہ ہوں کیونکہ نومبر میں میرے منہ سے خون آیا اور بلغم کے معائنہ سے یہ ظاہر ہوا کہ سل کے جراثیم موجود ہیں۔میں نے حضرت خلیفہ اسح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں دُعا کیلئے لکھا اور امتحان میں بیٹھنے کے متعلق حضور سے دریافت کیا۔میری عام صحت اچھی تھی۔بعض ڈاکٹر امتحان میں شریک ہونے کی اجازت دے رہے تھے لیکن میرا دل بیٹھا ہوا تھا۔حضور نے مجھے امتحان میں بیٹھنے کا مشورہ دیا اور تھکا دینے والی محنت سے بچنے کا ارشاد فرمایا۔حضور کے ارشاد سے میرے دل میں پھر زندگی پیدا ہوگئی اور میں نے امتحان کے لئے معمولی تیاری شروع کر دی۔میں ماہ مئی و جون میں شریک امتحان ہوا۔امتحان کا آخری پرچہ آنرز کا تھا اس سے دو روز قبل۔میرے منہ سے بہت سا خون آیا۔میں نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کو فوراً تار دیا اور آخری پر چہ انگریزی مضمون نویسی کا اس حال میں دیا کہ برف کھا تا رہا اور نارنگی کا عرق پیتا رہا تا خون بند رہے۔لیکن بعد ازاں اس شدت سے بیمار پڑا کہ زندگی کے لالے پڑ گئے۔سارے انجکشن نا کامیاب رہے۔خون لگا تار آ رہا تھا۔صرف دُعا کا آسرا باقی تھا۔ہر روز حضرت اقدس 138