دُعائے مستجاب — Page 118
دعائے مستجاب۔قبولیت دُعا کی ایمان افروز مثالیں قبولیت دعا کا نشان حضرت فضل عمر جلسہ سالانہ کے ایک خطاب میں فرماتے ہیں: خدا کا سایہ سر پر ہونے کے دوسرے معنے یہ بھی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کی کثرت سے دعائیں سنے گا۔یہ علامت بھی اتنی بین اور واضح طور پر میرے اندر پائی جاتی ہے کہ اس امر کی ہزاروں نہیں لاکھوں مثالیں مل سکتی ہیں کہ غیر معمولی حالات میں اللہ تعالیٰ نے میری دعائیں سنیں : وَذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ پھر یہ نہیں کہ میری دعاؤں کی قبولیت کے صرف احمدی گواہ ہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہزاروں عیسائی ، ہزاروں ہندو اور ہزاروں غیر احمدی بھی اس بات کے گواہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے متعلق میری دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا اور ان کی مشکلات کوڈ ور کیا۔۔۔اس معاملہ میں بھی میں نے بار بار چیلنج دیا ہے کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ دعاؤں کی قبولیت کے سلسلہ میں ہی میرا مقابلہ کر کے دیکھ لے۔مگر کوئی مقابل پر نہیں آیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اس رنگ میں دنیا کو مقابلہ کا چیلنج دے چکے ہیں۔آپ 118