دُعائے مستجاب — Page 117
دعائے مستجاب۔وہ چستی جو امید کی پستی ہوتی ہے نہ کوئی اور۔اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ زبان سے دُعا زیادہ عمدگی سے نکلتی ہے اور مختلف پیرایوں میں دُعا کرنے کی توفیق ملتی ہے۔۱۲۔جب کسی اہم امر کے متعلق دُعا کرنے لگیں تو اس سے پہلے چند اور دعائیں کرلو اور پھر اصل دُعا کرو۔۱۳۔ایسی جگہ دعا مانگی جائے جو بابرکت ہو کیونکہ جگہ کا بھی قبولیت دعا سے خاص تعلق ہوتا ہے۔۱۴۔جب کوئی انسان دُعا مانگنے لگے تو اُسے چاہئے کہ اوّل اپنی حاجت اور ضرورت کو دیکھے اور پھر اس کے مطابق خدا تعالیٰ کے نام کو تلاش کرے اور اس نام کو لے کر خدا تعالیٰ کو پکارے۔۱۵۔اللہ ایک ایسا نام ہے۔۔۔جواس کی تمام صفات پر حاوی ہے۔دشمن سے بچنے ہنگی سے مخلصی پانے ، گناہ بخشوانے ، تکلیف دور کرنے غرضیکہ ہر قسم کی دُعا کرنے کیلئے یہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔(اپنے مدعا اور مقصد کے مطابق کوئی صفت یاد نہ آتی ہو تو ) 00 117