دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 116 of 173

دُعائے مستجاب — Page 116

دعائے مستجاب۔جائے یا دُور کرنے کی کوشش کی جائے۔۴۔دعا کرنے سے پہلے کثرت سے آنحضرت مالائی کہ ہم پر درود بھیجیں۔۔پانچواں گر یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی حمد کرے۔۔جد خدا تعالیٰ کی تمام صفات کو جوش میں لے آتی ہے اور سب صفات جمع ہو کر ایک طرف جھک جاتی ہیں تا کہ اس بندہ کا کام کر دیں۔۶۔دُعا کی قبولیت کے لئے یہ بھی یاد رکھو کہ دُعا کرنے سے پہلے اپنے کپڑوں اور بدن کوصاف کرو۔۷۔دعا کیلئے ایسا وقت انتخاب کیا جائے جبکہ خاموشی ہو۔۔۔خاموش وقت میں خاص توجہ سے دُعا کی جاسکتی ہے۔۸۔جب کوئی انسان کسی معاملہ کے متعلق دعا کرنے لگے تو پہلے اپنے نفس کی کمزوریوں کا مطالعہ کرے اور اتنا مطالعہ کرے کہ گویا اس کا نفس مر ہی جائے۔۹۔جب انسان دعا کرنے لگے تو اللہ تعالیٰ کے انعامات کو اپنی آنکھوں کے سامنے لے آئے کیونکہ انسان کو خواہش اور اُمید کام کروایا کرتی ہے۔۱۰۔۔۔۔اس کے غضب کو سامنے لایا جائے۔۔۔یہ دعا خوف اور طمع کی دعا ہوگی۔۔۔جو اسے دنیا سے کاٹ کر اللہ تعالیٰ کی طرف مائل کر دے گی اور اس طرح اس کی دُعا قبول ہو جائے گی۔ا۔۔۔۔دعا کرنے کے وقت انسان کو چستی کی حالت میں ہونا چاہئے۔۔۔116