دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 61 of 173

دُعائے مستجاب — Page 61

دعائے مستجاب۔سے کہتا ہوں کہ اس قیمتی قربانی کو خدا تعالیٰ کے حضور پیش کرو ہمارا خدا اپنی کتاب میں فرماتا ہے: لَنْ تَنَالُو الْبِرَّ حَتى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ - تم مقام بر حاصل نہیں کر سکتے جب تک اپنی محبوب ترین چیز خدا تعالیٰ کے حضور پیش نہ کرو۔تم روپیہ سے زیادہ اپنے دل کو قیمتی سمجھتے ہو یا نہیں؟ پس اس کو اپنے رب کے آگے پیش کرو اور یا درکھو اس سے دین کی مددجس رنگ میں ہوگی وہ سونے اور چاندی کے سکوں سے نہیں ہوسکتی۔“ مخلصانہ دعاؤں کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے حضور ارشاد فرماتے ہیں: پچھلے سال میں نے اسی دُعا کی تحریک کو زیادہ مضبوط بنانے کیلئے بعض ہفتے مقرر کر دیے تھے اور روزے رکھنے کی تاکید کی تھی۔تم میں سے کسی کو نظر آیا ہو یا نہ آیا ہولیکن جن لوگوں کو خدا تعالیٰ نے آنکھیں دی ہیں وہ دیکھ رہے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے انہیں کی دعاؤں کے نتیجہ میں دُنیا میں عظیم الشان تغیرات پیدا کئے ہیں۔تمہیں شائد نظر نہ آتا ہومگر میں تو دیکھ رہا ہوں کہ اٹلی اور ایسے سینیا کی جنگ بھی انہی دعاؤں کے نتیجہ میں ہوئی ہے۔جاپان کے فسادات بھی انہیں دعاؤں کے نتیجہ میں ہیں اور کوئٹہ کا زلزلہ بھی انہی دُعاؤں کے نتیجہ میں آیا ہے۔اب پھر تم خدا تعالیٰ کے حضور سچی دعائیں کر کے دیکھ لو۔سلسلہ کے دُشمن بالکل پاش پاش ہو جائیں گے، خواہ وہ حکومت کے کل پرزے ہوں اور خواہ میجارٹی اور اکثریت کے نمائندہ ہوں کیونکہ ہمارے 61