دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 153 of 173

دُعائے مستجاب — Page 153

دعائے مستجاب۔اسی کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام میں اشارہ ہے "آگ سے ہمیں مت ڈراؤ۔آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔“ یعنی چونکہ ہم آگ سے ڈرتے نہیں اس لئے آگ نہ صرف ہماری غلام بلکہ ہمارے غلاموں کی بھی غلام ہے۔سچی بات یہ ہے کہ جب کوئی قوم یہ فیصلہ کر لیتی ہے کہ ہم نے کسی سے نہیں ڈرنا تو تمام قو میں اس سے ڈرنے لگتی ہیں۔پس اپنے دلوں سے بزدلی نکال دو اور یا درکھو کہ جس دن تم نے بزدلی دور کر دی اسی دن تمام قو میں تم سے ڈرنے لگیں گی پھر اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں بھی کرو۔جب اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہو رہے ہوں۔اس وقت ایسے ایسے رنگ میں دعائیں قبول ہوتی ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔ابھی چند دن پہلے کا واقعہ ہے کہ مجھے ایک مشکل در پیش تھی اور میرے ذہن میں اس کا کوئی حل نہ آتا تھا۔طبیعت میں ایک قسم کی گھبراہٹ تھی اور میں حیران تھا کہ کیا کروں۔دل میں خیال آیا میں نے کاغذ اور قلم رکھ دیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ الہی میرے پاس اس مشکل کا کوئی حل نہیں اور میرے وہم میں بھی نہیں آتا کہ میں اس کا کیا حل نکالوں تو خود ہی اپنے فضل سے میری رہبری فرما۔صرف ایک منٹ میں نے دعا کی ہوگی۔پھر میں اپنے کام میں مشغول ہو گیا۔ابھی پانچ منٹ بھی نہیں گزرے تھے کہ وہ مشکل جس کا حل میرے وہم میں بھی نہیں آتا تھا حل ہوگئی۔یعنی پانچ منٹ کے اندر ہی 153