دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 154 of 173

دُعائے مستجاب — Page 154

دعائے مستجاب۔میرے دروازے پر دستک ہوئی اور جس مشکل کی وجہ سے میں گھبرا رہا تھا اس کا حل حاصل ہو گیا۔پس جو اللہ تعالیٰ کے حضور گرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی اعانت کرتا ہے۔صرف اللہ تعالی کی مد کا پورا یقین ہونا چاہئے اور جس وقت یقین سے دعا کی جائے تو وہ اللہ تعالیٰ کے حضور سے رد نہیں کی جاتی بلکہ قبول ہو جاتی ہے۔“ 00 (الفضل ۱۱ جون ۱۹۳۱ء) ۱۹۲ء کی مجلس مشاورت کے افتتاح پر جو جنگ عظیم ثانی کے زمانہ کا واقعہ ہے حضور دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرماتے ہیں: وو۔۔سب مل کر دعا کر لیں اللہ تعالیٰ ہماری صحیح رہنمائی فرمائے ہمارے دماغوں کو روشن کرے ہماری عقلوں کو تیز کرے اور ہماری نصرت و تائید فرمائے تا کہ ہم قربانی کے صحیح جذبات کے ماتحت اس کے نام کی بلندی اور اس کے جلال کے اظہار کے لئے ایسی کوشش کریں جو اس کے علم میں ہمارے لئے اور اسلام کی ترقی اور اس کی اشاعت کے لئے مفید ہو۔۔۔پھر اس موقعہ پر ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں کے لئے بھی دعا کریں جو تبلیغ کیلئے غیر ممالک گئے ہوئے ہیں اور جن میں سے شاید آج بہت سے قید و بند کی تکالیف میں مبتلا ہیں بالخصوص تحریک جدید کے اکثر مبلغین ایسے ہی ممالک اور ایسے ہی حالات میں ہیں کہ جہاں تک ہمارا علم 154