دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 135 of 173

دُعائے مستجاب — Page 135

,, دعائے مستجاب۔" حضرت امام جماعت احمدیہ کی دُعا کا اثر“ کے عنوان سے الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۲۷ء میں مکرم غلام علی فاروقی صاحب ساکن موضع گجرنز د چنگا بنگیال کی طرف سے ایک نہایت رُوح پرور واقعہ شائع ہوا۔وہ لکھتے ہیں : ” میرے برادر زادہ آغا محمد عبد العزیز بشیر احمدی کے متعلق عرصہ چار ماہ سے مقدمہ جعل سازی کی کارروائی جاری تھی۔مقدمہ کی تفصیل نہایت نازک ہے۔پیروی جناب خواجہ احمد حسن صاحب بی اے ایل ایل بی وکیل نے کی۔مجسٹریٹ کا رویہ نہایت شدید محسوس ہوتا رہا اور آثار قہر آلود تھے۔آغا کے خلاف ۲۲ شہادتیں تھیں جن میں سے ۴ انگریز آفیسر تھے۔بچنے کی کوئی امید نہ تھی۔جس دن ہماری طرف سے صفائی کے گواہ پیش کئے گئے اسی دن بحث بھی ہوگئی اور (دفعہ) ۵۶۲ کی ضمانت پر زور دیا گیا۔مگر مجسٹریٹ نے منظور نہ کی۔اس سے زیادہ نا امیدی بڑھ گئی۔فیصلہ کی تاریخ ۳۰ مئی ۱۹۲۷ء مقرر ہوئی۔آغا نے ۲۸ مئی کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خدمت میں دعا کی درخواست تحریر کی۔ادھر یہ درخواست حضرت کے پاس پہنچی اور ادھر فیصلہ کا دن آ گیا۔مجسٹریٹ صاحب نے فیصلہ لکھا اور آغاز سے کہا تم سات سال جیل بھگننے کے لئے تیار ہو جاؤ۔یہ سن کر ہمارے حواس باختہ ہو گئے لیکن ہم نے جس عظیم الشان شخصیت کی آواز پر لبیک کہی ہوئی ہے اسکی وساطت سے خدا کے حضور میں درد دل سے روئے۔مجسٹریٹ نے کئی دفعہ تعزیرات اُٹھا کر پڑھی اور آغا سے مخاطب 135